پاکستان کی پسماندگی کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی حکومت ہے، مولانا عبدالواسع

کو ئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان کی پسماندگی کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی حکومت ہے جنہوں نے ملکی معیشت کو پہیہ جا م کردیا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ہمارے حکمران تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، موجودہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں بلکہ دراصل اختیارات آئی ایم ایف کے پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا واسع نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، چیلنج یہ ہے کہ کس طرح ملکی معیشت کو دوبارہ مستحکم کیا جائے۔ ہمارا نوجوان بہت مظلوم ہے، انہیں دھوکہ دیا گیا، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا گیا لیکن ایک کروڑ لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا، 50لاکھ گھر بنانے کا کہا گیا لیکن 50 لاکھ گھر گرا دیے گئے۔ موجودہ حکومت دھاندلی کے ساتھ اقتدار میں آئی، یہ جو ہم پر مسلط کیے گئے ان کی کوئی حیثیت نہیں، ہم انہیں مسترد کر چکے ہیں، یہ دوبارہ دھاندلی کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں، آج پارلیمنٹ یرغمال ہے اور کوئی قانون سازی ہوئی ہے تو بین الاقوامی اداروں کی ہدایات پر ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ جو کچھ ملک میں آج ہو رہا ہے اس سے ملکی بقا دا پر لگی ہوئی ہے، جعلی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔ہم نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں، آج عزم کرنا ہے کہ ملک کو کسی بین الاقوامی قوت کی کالونی بننے نہیں دینا، پاکستان کی بقا کی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، ریاست کی بقا کا دارومدار معیشت پر ہے جبکہ دفاع پر دارومدار ثانوی ہے۔آج بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائشیا کی معیشتیں ترقی کر رہی ہیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جس کی سالانہ قومی پیداوار صفر سے بھی نیچے گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پسماندگی کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی حکومت ہے جنہوں نے ملکی معیشت کو پہیہ جا م کردیا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ہمارے حکمران تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کررہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں