ڈرگ ہسپتال اور بلڈ بینک کے قیام سے لوگوں کو سہولت ملے گی،میر سکندر عمرانی

نصیرآباد:صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں ڈرگ ہسپتال اور بلڈ بینک کا قیام آخری مراحل میں ہے جس سے حلقے کے لوگوں کو سہولت ملے گی ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے عوامی خدمت کا حق ہر حال میں ادا کرتے رہیں گے حلقے کے مسائل سے آگاہ ہیں انvکو حل کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر سکندر خان عمرانی نے بی اے پی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا وفد میں صغیر احمد سولنگی محمد دین سولنگی دھنی بخش اور محمد اسماعیل سولنگی بھی موجود تھے میر سکندر عمرانی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی کی خدمت اقتدار سے بالاتر سمجھ کر کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حلقیانتخاب اور نصیرآباد سمیت بلوچستان بھرمیں روڈز،سیوریج سسٹم اوربجلی کے مسائل کوبھی حل کرنے کیلئے منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے عوام کو سہولت ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں