جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں کا مقابلہ، 4جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے زینہ پورہ سب ڈویژن کے علاقے ملہورہ وچی میں منگل کی رات بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپین ہوئی ہیں جس سے 4عسکریت پسندوں کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فورسز کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق انصار غزوہ الہند تنظیم سے ہے۔ جھڑپ کے بعد جائے وقوعہ سے فورسز سے بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ بھارتی فورسز کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اطلاع ملا تھا جس کے بعد فورسز نے کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں