پاک ایران تعلقات میں مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، بابر موسیٰ خیل
کوئٹہ:قائمقام سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قائم دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور اور اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مسلم ممالک کو مل کر مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لییموثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کوئٹہ سید تقی زادہ واقفی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،قائمقام سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے وفد کا بلوچستان اسمبلی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برادر ہمسایہ ممالک سے مثالی و دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ہیں، پاک ایران تجارتی حجم میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنا وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کوئٹہ سید تقی زادہ واقفی نے سردار بابر خان موسی خیل کو قرآن مجید کا اردو فارسی ترجمہ پیش کیا اور پاکستان و ایران کے درمیان ثقافت،تعلیم اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔


