خواتین کو حقوق دینے کی ہدیایت،یو این مشن سے 16ملین ڈالر مل گئے، افغان حکومت
کابل: طالبان حکومت نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کو جائیداد میں حصہ دیا جائے اور شادی بھی اْن کی مرضی سے کرائیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے ایک حکم نامے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکیوں کی شادی کیلئے اْن کی رضامندی حاصل کرنا چاہئے۔حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عورت کوئی جائیداد نہیں بلکہ ایک عظیم اور آزاد مخلوق ہے جسے کوئی بھی امن کے بدلے یا دشمنی ختم کرنے کیلئے دوسرے فریق کے حوالے کر سکتا ہے۔افغانستان کے مرکزی بینک نے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا ہے کہ یو این مشن افغانستان سے 16 ملین ڈالر کیش کی امداد یکم دسمبر کو کابل ایئر پورٹ پہنچی ہے۔افغان مرکزی بینک نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے 16 ملین ڈالر کیش امداد کو بینک منتقل کر دیا گیا ہے۔افغانستان کے مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک مختلف اصولی طریقوں سے غربت کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے۔اعلامیئے میں افغان مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کا بینکنگ نظام جلد معمول پر آ جائے گا۔


