بیلہ، انتظار گاہ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
بیلہ:خواتین انتظار گاہ تعمیر کی جائے پہلے موجود انتظار گاہ مسمار کردی گئی دوبارہ تعمیر اشد ضروری ہے انتظار گاہ نہ ہونے سے مسافروں خواتین کے کیلئے شدید مشکلات درپیش ہیں عوامی حلقوں نے ”آن لائن“ اور عوامی پریس کلب بیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھانٹا پل سے متصل خواتین انتظار گاہ کو مین سیوریج نالے کی تعمیر کے باعث مسمار کردیا گیا ہے انتظار گاہ مسمار ہونے کے باعث مسافر خواتین کو پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متذکرہ مسمار شدہ انتظار گاہ شہر اور گرد نواح کے علاقوں کی خواتین مسافروں کے لیئے واحد انتظار گاہ تھی انہوں نے کہا کہ اب چونکہ مین سیوریج نالے کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مسافر خواتین کی مشکلات و پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانٹا پل سے متصل انتظار گاہ کی دوبارہ تعمیر کو جلد ممکن بنایا جائے تاکہ خواتین مسافروں کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں سے نجات حاصل ہوسکے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلا افتخار احمد بگٹی و دیگر متعلقہ زمہ داران کی توجہ اس اہم مسلے کی جانب مبذول کرواتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


