مغربی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے حکومت ناموس رسالت قانون کو متنازع بنانے کی سازشیں کر رہی ہے، حافظ حمد اللہ
کو ئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مغربی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے قادیانی نواز حکومت ناموس رسالت قانون کو متنازع بنانے کی سازشیں کررہی ہے حکومت ناموس رسالت کہ توہین کے مرتکب ملزمان کی سرپرستی اور تحفظ نہ کرتی تو سانحہ سیالکوٹ جیسے افسوسناک واقعات کی نوبت نہ آتی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمااسلام حلقہ چاکرہ تحصیل پوٹھوہار ٹان راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ ائین کی بالا دستی پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جے یو آئی کی قیادت نے تاریخ ساز جدوجہد کی ہے جمیعت علما اسلام حادثاتی یا جذباتی طور پر وجود میں آنے والی جماعت نہیں بلکہ ملک اور خطے کی سیاست میں جمعیت علما اسلام ایک مکمل سیاسی تاریخ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت کے مثبت کردار کو مسخ کرنے کی آمیرانہ کوششیں آمریت دور میں بھی کامیاب نہ ہوسکیں آمریت کی باقیات سے لڑنا جانتے ہیں۔ مغربی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے قادیانی نواز حکومت ناموس رسالت قانون کو متنازع بنانے کی سازشیں کررہی ہے حکومت ناموس رسالت کہ توہین کے مرتکب ملزمان کی سرپرستی اور تحفظ نہ کرتی تو سانحہ سیالکوٹ جیسے افسوسناک واقعات کی نوبت نہ آتی۔


