کچلاک،سوئی سدرن گیس کا گھریلو صارفین کو بھی سلو میٹر کے نام پر ہزاروں روپے کا بل

کچلاک:سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری، چھوٹے گھرانوں والے صارفین کو بھی سلومیٹر چارجز کے نام ہزاروں روپے کے بل بھیج دئیے گئے،صا رفین نے مطا لبہ کیاہے کہ سلو میٹر چا رجز کا فوری طور پر بلوں سے خا تمہ کیا جا ئے،تفصیلات کے مطابق کچلاک اورگردونواح میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رکھاہے،ایک یادوکمروں پر مشتمل کرایے کے مکانات اورگھروں کو کم یونٹ استعمال کرنے پر کمپنی کی جانب سے سلومیٹر چارجز کے نام پر ہر ماہ ہزاروں روپے کا جرمانہ بھیج کر لوٹ رہے ہیں،جبکہ کچلاک گیس دفتر صارفین کے مسائل حل کرانے کے بجائے ہیڈآفس کوئٹہ یا کراچی کے مین آفس سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں،جس کے باعث گھریلو صارفین گیس دفترکی جانب سے مطلوبہ مقدارمیں گیس میٹر چلانے کے لئے گیس کھلا چھوڑ کر ضائع کررہے ہیں،گیس صارفین نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنربلوچستان،چیف سیکریٹری بلوچستان،وفاقی محتسب اعلیٰ اوردیگرحکام سے اپیل کی ہے کہ سلومیٹر چارجز کے نام پر شہریوں کی لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ بندکرایاجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں