سعودی عرب سے رقم ملنے پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کمی

ریاض ": سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس فراہم کیے جانے کے بعد پیر 6دسمبر کو دوران ٹریڈنگ انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کمی سے 175.75 اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 178.50 روپے کا ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے فنڈز ملنے کے بعد ہوئی، یہ رقم اسٹیٹ بینک میں بطور ڈیپازٹ رکھی جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں