کوہلو،پارٹی کا پروگرام گھر گھر پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،محسن داوڑ
کوہلو: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع کوہلو کے زیر اہتمام کلی ملک پاہیند خان کالکانی میں ایڈووکیٹ علی شیر زرکون کے زیر صدارت ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں متعدد نوجوانوں نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئر مین محسن داوڑ اور سیکرٹری جنرل مزمل شاہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ این ڈی ایم کا پروگرام گھر گھر پہنچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اجلاس میں سینئر ارکان ملک اللہ بخش زرکون.چیف نعمت اللہ زرکون.اختر جان، مرتضی مری اور وسیم پشتون نے شرکت کی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ علی شیر زرکون نے نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ھوے کہا کہ این ڈی ایم ملک اور پشتونخوا وطن میں نوجوان میں قومی سیاسی شعور کی بیداری کے ساتھ ساتھ سیاست سے مورثیت کے خاتمے، ملک میں حقیقی مضبوط پارلیمانی جمہوری سیاسی نظام کے فروغ اور سیاسی استحکام ملک میں بسنے والے اقوام کے درمیان نا برابری اور استحصالی و محکومیت کے خاتمے کیلے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم ملکی سیاست میں نوجوانوں اور خواتین کو ان کا جائز مقام دلاکر نوجوان نسل کی شراکت داری سے انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر استفادہ حاصل کرنا چاہتی ہے اجلاس میں موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسوں کی وجہ سے روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی اور لاقانونیت کے فروغ اور سیاسی عدم استحکام پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان عوامل کو موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ و داخلہ اورمعاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روشن مستقبل کیلے محسن داوڑ کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ملک پر مسلط غیر جمہوری اور آمرانہ تسلط کے خاتمے کیلے بھرپور جدوجہد کریں۔


