بھاگ، میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں تالا بندی اور کام چھور ہڑتال

بھاگ:بلوچستان بھر کی طرح بھاگ میونسپل کمیٹی کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں تالہ بندی اور کام چھوڑ کر شدید احتجاج کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بھاگ کے ملازمین کا احتجاج اور ریلی اس موقع پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے کہاکہ ڈی آر اے پچیس فیصد الانس اور نان سیلری کی بند ش کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے فنڈ ز نہ ہونے اور نان سیلری کی بندش کی وجہ سے اس وقت میونسپل کمیٹی بھاگ شدید بحران اور انتہائی سنگین صورتحال ہے ملازمین کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور نان شبینہ کے محتا ج ہوچکے ہیں پچیس فیصد الانس اورنان سیلری کی بندش سمیت میونسپل کمیٹی کے بنیادی فنڈز کو بند کرنا ملازمین کیساتھ ناروا سلوک ہے کنٹی جنسی بل نہیں مل رہے کیونکہ اس وقت میونسپل کمیٹی بھاگ شدید مالی بحران کا شکار ہے اس وقت ہمارے معصوم بچوں کا تعلیم بھی متاثر ہورہاہے کیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم اپنے بچوں کے اسکول کے فیس ادا کرسکیں اس کے علاوہ دکانداروں نے سودا سلف دینا بھی بند کردیا انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجواور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ وبلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے مطالبہ کیاکہ پچیس فیصد الانس اور نان سیلری کے بندش کی فوری نوٹس لیکر مطالبات تسلیم کیئے جائیں تاکہ غریب ملازمین آپ کو دعائیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں