تاجرنصیب اللہ کاکڑکو بازیاب کیا جائے،اے این پی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں گزشتہ ایک ہفتہ سے خانوزئی کے مقامی تاجرنصیب اللہ کاکڑکی اغوااورتاحال لاپتہ ہونے پرگہری تشویش کااظہاراوراس انسانیت سوزواقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ بے گناہ نہتے افرادکوگن پوائنٹ پراغواکرنے سے علاقے میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے حکومت اورضلعی انتظامیہ معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کریں اے این پی آل پارٹیز کی جانب سے اعلان کردہ الٹی میٹم اوراحتجاج کی مکمل حمایت کااعلان کرتی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفترباچاخان مرکزسے جاری کردہ صوبائی مذمتی بیان میں کہاگیاہے کہ خانوزئی جیسے پرامن علاقے میں اغواجیسی مکروہ عمل کاسرزدہونالمحہ فکریہ سے کم نہیں نصیب اللہ شریف النفس شہری اورخانوزی بازارمیں دکاندارہے ان کے ساتھ رونماہونے والا واقعہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل گرفت بھی ہے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے آل پارٹیزکی جانب سیدئیے گئے الٹی میٹم اوراحتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اس عہدکااظہارکیاگیاکہ انتظامیہ اورتمام حکومتی مشینری نصیب اللہ کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے پشین جیسے پرامن علاقے کواس ناسورکے اثرات سے پاک کرائیں اس سے پہلے کہ عوام الناس اپنی تحفظ آپ کھڑے ہوجائے ماضی قریب میں بھی پشین میں اس طرح واقعات رونماہوچکے جو قابل مذمت ہے بیان میں نصیب اللہ کاکڑکے اہل خانہ سے مکمل اظہاریکجہتی،ہرممکن مدد میں ساتھ دینے کاعہدکیاگیا۔


