کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے انجیئرنگ کونسل کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پاکستان انجئیرنگ کونسل کے وفد نے ملاقات کی،وفد کی قیادت وائس چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر ناصر مجید نے کی،صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ اللہ بلوچ بھی اس موقع پر موجودتھے،وائس چیئرمین پی ای سی نے وزیر اعلیٰ کو انجینئرز کمیونٹی کے مسائل پر بریفنگ دی،ملاقات میں وفد نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ حاضر سروس اور بے روزگار انجینئرز کو درپیش کو حل کیا جائے،بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں انجینئرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے،انجینئرز کے لئے ٹیکنیکل الاؤنس دیا جائیگا،بیروزگار انجینئرز کومیگا پروجیکٹس میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،گوادر،تربت،لورالائی اور خضدار میں پی ای سی کو برانچ دفاتر قائم کرنے کے لیے اراضی فراہم کی جائیگی،انجینئرز کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی


