حلقہ انتخاب میں رابطہ سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے، نور محمد دمڑ
زیارت:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب زیارت وہرنائی میں رابطہ سڑکوں کا جال بچھادیا گیا ہے شاہراہوں کی تکمیل سے ضلع زیارت وہرنائی کاشمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہناؤنگا ضلعی آفیسران ضلعی ہیڈکوارٹر میں موجودگی اداروں کی کاردگی بہتربنانے اور عوامی میں مسائل پر بھرپورتوجہ دے فرائض میں غفلت برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ زیارت کے دوران ضلعی خزانہ آفس کادورہ کرنے کے دوران ضلعی آفیسران اور پارٹی عہدیداروں، کارکنوں علاقے قبائلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے ضلعی خزانہ آفس کا دورہ کرنے کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا ضلعی خزانہ آفیسر محمد زبیرکاکڑ کوبریفنگ دی صوبائی وزیر خزانہ نے ضلعی خزانہ آفیسر و سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا اس موقع پر بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدلستار کاکڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی خان محمد دمڑ حاجی محمد نور پانیزئی،عمران پانیزئی، ناصر خان پانیزئی، ملک یاسر دمڑ،ملا حبیب اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ کے تمام ضلعی محکموں کی فعالی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام محکموں کے آفیسران کو سختی ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے تمام محکموں کی فعالی آفیسران وعملے کے ڈیوٹی کا پابند بنائے فرائض میں غفلت کرنے والے آفیسران اور عملے کے خلاف ایکشن ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمارا اولین ترجیحی عوام کی بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل کرنا ہے اور عوامی مسائل میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کرینگے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی دیگر ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ خصوصاََ روڈ سیکٹر پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں اور حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام کااجتماعی مسئلہ بھی روڈ ہی ہے وفاقی حکومت کی تعاون سے ہرنائی کوئٹہ کچ موڑ تا ہرنائی، ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان دونوں شاہراہوں پر کام کاآغاز ہوچکا ہے کنٹریکٹر کی جانب سے بھاری مشینری سائیڈپر شفت ہوچکا ہے کام تیزی سے شروع کیا گیا خانی بابا کراس تا زیارت و سنجاوی ڈپل وے روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح ایک، دو ماہ کے اندر ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ رابطہ سڑکوں کا علاقے کی ترقی میں اہم رول ہوتا ہے ہرنائی کوئٹہ،ہرنائی سنجاوی، زیارت کوئٹہ، زیارت سنجاوی اور سنجاوی تا لورالائی سڑکوں کی تعمیر مکمل ہونے سے علاقے میں زرعی انقلاب پربا ہوگا اورحلقہ کے عوام کو چاروں اطراف سے پختہ اور نیشل ہائی وے کی سڑکوں کی سہولت میسر ہوگا صوبائی وزیر نے کہاکہ اس کے علاوہ بھی حلقے میں بہت سے پروجیکٹ منظور کرائے جس پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ عوام سے جووعدے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہناؤنگا دورہ زیارت کے دوران مختلف افراد نے اپنے مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر کو درخواستیں پیش کئے جس پر صوبائی وزیر نے موقع پر ہی احکامات جاری کیا۔


