وفاقی وزیر داخلہ کی گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام سے متعلق کمیٹی تشکیل

کوئٹہ:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر کے مسائل کے حل اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی۔گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت گوادر کے مسائل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع گوادر کے علاقوں میں دائرہ اختیار کے مسائل اور غیر قانونی ماہی گیری کے ٹرالروں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر غورکیاگیا اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزرات داخلہ نے گوادر کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا۔ کمیٹی میں وزرات داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان ڈی جی فشریز بلوچستان طارق الرحمان پاکستان کوسٹ گارڈز GSO-I لیفٹیننٹ کرنل محمد ہاشم،ڈی سی گوادر کیپٹن (ر)جمیل احمد، سندھ حکومت کے ڈی جی میرین اینڈ کوسٹل فشریز علی محمد مستوئی،جوائنٹ سیکرٹری (میری ٹائم)وزارت سمندری زید مسعود، وزرات دفاع کے محمد ہارون، کمانڈر احسان فرید، لیفٹیننٹ کمانڈر فرخ میرین ٹو ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ حکومت سندھ کے سید سلمان رضا شامل ہیں کمیٹی سات روز میں سفارشات اور تجاویز وزارت داخلہ کو ارسال کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں