ہدایت الرحمان سے سردار یار محمد رندکا ٹیلی فونکرابطہ،ضروت پڑنے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر ورند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ گوادر کو ”حق دو تحریک“کے مطالبات جائز ہے ضرورت پڑی تو رند قوم کے ساتھ تحریک میں شامل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ”حق دو تحریک“ کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام اپنے مطالبات کے حل کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن صوبائی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگ رہی اگر ضرورت پڑی تو رند قبیلے کے ساتھ تحریک کی حمایت کیلئے جائینگے اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن نے سردار یار محمد رند کی جانب سے مطالبات کی حمایت وتائید پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گوادر کے لوگ اپنے حق کیلئے نکل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں