سی پیک روٹ بننے کی وجہ سے ژوب مستقبل میں ایک معاشی حب بنے گا، مٹھاخان کاکڑ

ژوب: کلی شہابزئی رہائشی سکیم کی افتتاحی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری حاجی مٹھاخان کاکڑ، سردار عطاء اللہ کاکڑ، ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال، چیف آفیسر سلیم اچکزئی، ڈاکٹر نصیب اللّٰہ کاکڑ، قاری شراف الدین و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی مٹھاخان کاکڑ نے کہا کہ سی پیک روٹ پر آنے کی وجہ سے ژوب مستقبل میں ایک معاشی حب بنے گا۔ سو ایکڑ وقف شدہ اراضی پر کمشنری کمپلیکس کی تعمیر کا عنقریب افتتاح ہوگا۔ جس میں بڑے پیمانے پر ملازمتوں کے مواقع میسر ہونگے۔ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ژوب میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے ژوب کو سالوں سال پسماندہ رکھا گیا تھا انہوں نے کہا کہ حالیہ تین سالوں میں اربوں روپے کی لاگت سے ژوب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ژوب کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی عوام کی خدمت عبادت سمجھتا ہوں بلا تفریق عوامی خدمات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں پانی کا پائپ لائن، مرغہ کبزئی روڈ، کاکڑ خراسان روڈ اور قمر الدین روڈ شامل ہیں۔ علاؤہ ازیں چھبیس کروڑ فنڈ سے بجلی کے نئے لائنوں پر کام جاری ہے۔ شہبازئی سکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم ایک بہترین لوکیشن اور انجینئرنگ نقشے کی وجہ سے انتہائی کامیاب سکیم ہے جس میں کشادہ سڑکیں، بڑی گلیاں اور مساجد و پارک بنائے گئے ہیں۔ سکیم کے لیے بجلی اور سڑکوں کی پختگی کے لئے میری کوششیں جاری ہے۔ انھوں نے ایک پروقار پروگرام بنانے پر کمیٹی ممبران اور سردار عطاء اللہ کا بہت شکریہ ادا کیا۔ کمیٹی ممبران کی جانب سے تقریب میں آنے والے تمام شرکاء کو ظہرانہ دیا گیا۔ آخر میں مٹھا خان کاکڑ نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ سکیم کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں