غریب عوام کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں، گورنر بلوچستان
قلات:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے قلات کے دو روزہ دورے کے موقع پر دوسرے دن بھی عوام و علاقہ معتبرین و سیاسی رہنماوں سے ملاقات کئے اور مسائل سنیں۔ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ملک ناصر ہاوس قلات میں کھلی کچہری لگائی اور مختلف درخواست گزاروں سے فردا فردا ملاقاتیں کیں کھلی کچہری میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں علاقے کی خواتین نے بھی شرکت کی. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ کھلی کچہری زمینی حقائق اور عوامی مشکلات سے آگاہی کا موثر ذریعہ ہے. عوام کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے کہا ہم غریب عوام کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں. برائے راست ملنے سے عوام کی مشکلات اجاگر کرنے اور انھیں متعلقہ حکام تک پہنچانے اور حل کرنے میں مدد ملتی ہے اس موقع پر صوبائی محتسب بلوچستان نذر بلوچ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ملک فیصل دہوار، چیرمین ریڈ کریسنٹ بلوچستان عبدالباری بڑیچ اور بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی پروفیسر شیر زمان، ملک ناصر دہوار، ملک ہاشم مغل، ڈی سی سلطان بگٹی، ایس پی عبدالروف بڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


