گوادر کے عوام ترقی کے ثمرات سے محروم،امان اللہ کنرانی
اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے عوام آج ترقی کے ثمرات سے محروم پھر گھر سے محروم اور آخر میں جان سے محروم کردئیے جائیں گے۔دیو نما اسٹیبلشمنٹ مگرمچھ بڑے پاکستان کو ہضم کرگیا اب بلوچستان کو گوادر سے نگلنے کے درپے ہے جہاں وسائل ھوتے ہیں یہ وہیں حملہ آور ہوتا ہے پہلے سوئی / گیس کے مرکز و ضلع جہاں چار گیس فیلڈ ہیں جب پاکستان میں گیس نہیں تھی تو 35% گیس ڈیرہ بگٹی سے پاکستان کو ملتی تھی اس کو تہہ و بالا کردیا سیندک و ریکوڈک کو ھڑپ کیا اور ڈکار بھی نہیں لیا گوادر سمیت 780 کلو میٹر طویل ساحل ھتھیانے کے حربے استعمال کرکے خاک وطن کے باسیوں کوبے دخل کرکے اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے وہ خود تو کمزور ہے اس لئے اپنے دْشمن کے دْشمن چین کو ھم پر مسلط کردیا جو چنکیز و ھلاکو خان کے ورثا ہیں اور انسان ان کا لذیذ خوراک ہے یہ کتے بلی و گدھے گھوڑے کو بھی نہیں چھوڑتے بس اللہ تعالی حضرت نوح و ان کے پیروکاروں کی طرح یعنی گوادر کے معصوم لوگوں کی کشتی کو کنارے لگانے کا معجزہ کرے اور دشمنوں کو اسی طرح سمندر میں غرق کردے


