بیلہ، گٹکے اور ماوے کی سرعام فروخت، مافیا نے کئی قیمتی جانیں ہڑپ لیں

بیلہ:گٹکے اور ماوے کی سرعام فروخت مافیا نے کئی قیمتی جانیں چاٹ لیں زہر بیچ کر نسلوں کی تباہی اور ہستے بستے گھر اجاڑنے کا مکروہ دھندہ عروج پر گٹکا ماوا مافیا کے سامنے انتظامیہ کی بے بسی معنی خیز قرار تفصیل کے مطابق بیلا میں زہریلے گٹکے اور ماوے کی سرعام فروخت رک نہ سکی بااثر شخصیات کی پشت پناہی میں انسانی جانوں سے کھلواڑ پر انتظامیہ بھی مسلسل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے بیلا شہر و مضافات میں بڑے پیمانے پر زہریلے گٹکے اور ماوے کے کارخانے موت بیچنے لگے ہوئے ہیں تدارک کیلئے اقدامات نہ ہونا انتظامیہ کی ملی بھگت کا شاخسانہ ہے عوامی حلقوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ناسور کے خلاف اب اگر انتظامیہ کچھ کرنے سے گریزاں یا کسی مصلحت کا شکار ہے تو اب عوام اس کے تدارک کیلئے خود کوئی راستہ اختیار کرے گی انسانی جانوں کو انتظامیہ اور مافیا کے رحم و کرم اب مزید چھوڑا نہیں جاسکتا انتظامیہ کاروائی کرے یا عوام سڑکوں پر نکلے گی اور زیریلے گٹکے ماوے سے مزید انسانی جانیں ضائع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں