گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی کارکردگی صفر ہے، مزدوروں کو حق نہیں دیا جا رہا، لیبر یونین

گڈانی:شپ بریکنگ یارڈ لیبر یونین کی کارکردگی صفر ہے مزدوروں کی بہتر مستقبل اور تحفظ میں مکمل طور پر ناکام لیبر یونین کے صرف دو سے تین عہدے دار ہیں جن کے پاس خاص اختیارات نہیں مگر مزدور کے حق میں ان کا کردار ہے ان کے علاوہ کوئی عہدے دار مزدور کے حق میں نہیں متعلقہ ادارے مذکورہ لیبر یونین کی رجسٹریشن منسوخ کرے مزدور حلقے تفصیلات کے مطابق شپ بریکنگ یارڈ میں قائم نام نہاد لیبر ڈمی یونین سابقہ صدر کے صدارت چھوڑنے اور جنرل سیکرٹری بابو کریم جان و حاجی بخت روان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد لیبر یونین مکمل طور پر ختم نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں کء مزدوروں نے نام نہ ظاہر کرنے کا بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی جانوں کی قربانی دے کر اس انڈسٹری کو قائم و دائم رکھا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مزدور آج بھی لاوارثی کی عالم میں اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں ہم اگر اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو آئندہ ہمیں روزگار پر نہیں رکھا جاتا ہے آج اس جدید دور میں مزدور کو پینے کا صاف پانی علاج معالجہ اور رہائش کی بہتر سہولت میسر نہیں ہیں لیبر یونین کے صدر و جنرل سیکرٹری اپنے ٹھیکے داری اور بزنس بڑھانے میں مصروف ہیں مزدور کا کسی کو کوئی فکر نہیں مرکزی و صوبائی ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ اس جانب فوری نظرثانی کرے اور اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں