خان صاحب کب تک اپنی ناکامیوں کا ملبہ سیاسی مخالفین پر ڈالتے رہیں گے؟،پرویز اشرف

لاہور : پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خان صاحب کب تک اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں کا ملبہ سیاسی مخالفین پر ڈالتے رہیں گے؟،آپ کی ٹیم کے کارنامے اور سکینڈل ہی آپ کی تباہی کا باعث ہیں،ساڑھے 3برس بعد بھی آپ الزامات لگا رہے ہیں اب تو میچور ہو جائیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا،نہ قوم کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں نہ 50لاکھ گھرملے،الٹا عوام کو روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں اور برین ڈرین شروع ہو گیا۔آپ کہتے تھے روزانہ 15لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکوں گا،یہ رقم اب تک 2ارب ڈالر بن چکی ہے،قوم آپ سے جواب مانگتی ہے یہ کہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھٹو خاندان نے ملک کو غذائی خود کفیل بنایا،کسانوں کو اجناس کی اچھی قیمت دی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100فیصد سے زائد اضافہ کیا۔دہشتگردی کے باوجود ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی،بھٹو خاندان قربانیوں کا زندہ باب ہے جس نے سب کچھ لٹا کے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،بھٹوز پھانسی کا پھندہ چوم لیتے ہیں اور شہید ہو جاتے ہیں لیکن ملک کیخلاف نہیں بولتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج جمہوریت اور پارلیمنٹ بھٹو خاندان کی دین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں