ژوب، ڈکیتی میں ملوث دو افراد گرفتار

ژوب:ژوب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مفرور ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاہے۔گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ پولیس ژوب کی ہدایت پر سی آئی اے اور پولیس تھانے کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مفرور ملزم امین کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے پسٹل برآمدکرلی ہے جبکہ دوسری کارروائی میں میں مشہور منشیات فروش مجید سے ایک کلو چرس اور پسٹل برآمدکرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں