امن و امان خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،ڈی آئی جی مکران

گوادر ( بیورو رپورٹ ) ڈی آئی جی مکران جاوید جسکانی کے زیر صدارت ضلع گوادر کے تمام افسر مہتمم پولیس تھانہ جات اور انوسٹی گیشن آفیسرز کے ساتھ ایک میٹینگ منعقد کی۔ جس میں ڈی آئی جی مکران جاوید جسکانی نے کھا کہ افسر مہتمم اپنے اپنے تھانہ کی سطح پر عوام کو بہترین سروس ڈیلیوری دیں گے۔ ایف آئی آرکا فوری اندراج کیا جائے گا۔ اور تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اخراجات کے فنڈز تھانے کی سطح پر تمام تفتیشی آفیسران کو مہیا کیا جا چکا ہے- عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور نہ ہی کسی جانب سے اخراجات کا تقاضا کیا جائے گا۔ افسر مہتمم رات کو خود گشت کریں گے اور علاقہ ہذا میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کی سختی سے ہدایت کی۔ ایس ایچ او تھانہ ہذا میں اپنے سارے اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنائے گا۔ تفتیشی آفیسر تفتیش مکمل کرکے مکمل چالان عدالت مجاز میں جمع کرائی جائے گی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام 15 پر کال کریں اور پولیس کے خلاف شکایات یا تفصیلی شکایات کے لئے 1715 پر کال کریں کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں