مسیحی برادری کی ملک و قوم کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ :گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کرسمس کے موقع پر گورنر ہاوس کوئٹہ میں کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر مبارک باد دی، اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار امن و محبت کا پیغام دیتا ہے، پوری قوم مسیحی برادری کیلئے ایک خوشیوں بھرے تہوار اور ایک بہترین زندگی کیلئے دعا گو ہے مسیحی برادری کی ملک وقوم کیلئے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی ہے اور ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں