قلات،دومختلف حادثات میں 1 شخص جاں بحق،خواتین سمیت 7 افراد زخمی

قلات:قلات کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔ تفصیلات کیمطابق قلات اور منگچر کے درمیانی علاقے مرجان کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو ٹوڈی کارگاڑیوں کی آپس میں ٹکر سے ایک شخص حیدر حسین ولد سہیل اختر قوم سید سکنہ گلشن جمشید کراچی جانبحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے جنمیں شہزاد ولد محمد یوسف،سکنہ کراچی، عطرحسین ولد محمد شبیر قوم سید سکنہ گلشن حبیب کراچی، عبدالستار ولد حاجی مولاداد سکنہ کوئٹہ، مسمات م زوجہ مشتاق احمد سکنہ کوئٹہ، محراب دختر مشتاق احمد، مشتاق احمد ولد نا معلوم سکنہ کلی شابو کوئٹہ شامل ہیں زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا حادثہ رودینجو گدان ہوٹل کے قریب کراچی جاتے ہوئے ٹوڈی کار کی بریک فیل ہونے کے باعث دس ویلر گاڑی سے ٹکر ہوئی جسکے باعث ٹوڈی میں سوار ایک بچہ زخمی ہوگیا زخمیوں کو سول ہسپتال قلات پہنچادیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا اور لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں