قلات دو سری برف باری سے طویلی خشک موسم کا خاتمہ،سردی کی شدت میں اضافہ

قلات: قلات اورگردونواح میں موسم سرما کی پہلی بار اور کوہ ہربوئی پر موسم سرما کی دو سری برف باری سے طویلی خشک موسم کا خاتمہ ہو گیا ہربوئی کی پیاڑوں پر برف باری سے سردی شدت میں اضا فہ ہو گیا جبکہ سوئی گیس کی بندش و بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سوختنی لکڑی ناپید ہو نے سے قلات کے شہریوں کی مشکلات دو چند ہو گئے تفصیلات کے مطابق قلات اور گردونواح میں گزشتہ روز موسم سرما کی پہلی بارش اور قلات کی سیاحتی مقام کوہ ہر بوئی پر موسم سرماکی دوسری برف باری ہوئی جس سے کو ہ ہربوئی کے پہاڑوں نے خوبصورت سفید چادر اوڑ لی جسے دیکھنے کے لئے سیاحوں کا تانتا باندھ گیا تاہم کوہ ہربوئی کا راستہ پختہ نہ ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بہت سے سیاح راستہ خراب ہو نے کی وجہ سے ہر بوئی دیکھے بغیر واپس ہو گئے دوسری جانب بارش اور پہا ڑوں پر برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا اور شدید سردی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ و بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے سوئی گیس کی بند ش اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہریوں کی مشکلات دو چند ہو گئے شدید سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں