بلو چستان،24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

کوئٹہ: بلو چستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت کی کوروناوائرس آپریشن سیل کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے 4اضلاع سے کوروناوائرس کے 382ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے کسی بھی شخص بھی کوروناوائرس کی تشخیص نہیں ہو ئی جبکہ 263افراد کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کے 4مریض صحت یاب ہو ئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33172ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد89ہے جن میں سے4 ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4شخص کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائر س سے اب تک 363اموات ہو چکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں