بیلہ، ٹریفک حادثہ، 7افراد زخمی

بیلہ:آر سی ڈی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم خاتون سمیت سات افراد زخمی 1122 کراڑو سینٹر نے ریسکیو کیا تفصیل کے مطابق پیر کی شام آر سی ڈی شاہراہ کشاری بیلا کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بارش کے باعث پھسلن کے سبب پیش آیا 1122 کراڑو سینٹر کے رضاکاروں نے بروقت زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول اسپتال بیلا پہنچایا طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں