اوستہ محمد، موبائل کی دکان میں ڈکیتی کے مبینہ ملزمان گرفتار

جعفرآباد:اوستہ محمد میں موبائل دکانوں سے لاکھوں روپے ڈکیتی کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 32 اینڈورائڈ موبائل اور ایک لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے گئے جبکہ دیگر کارروائیوں میں چھینی گئی تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسی خیل نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے اوستہ محمد میں موبائل مارکیٹ میں دو دکانوں میں نقب لگا کر 42موبائل کمپیوٹر کا ہارڈ ڈسک و دیگر سامان لے اڑے تھے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں شامل سی آئی اے انچارج و ایس ایچ او عبدالروف جمالی، ایس ایچ او طالب حسین لاشاری اور طارق بہرانی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر ملوث دو حقیقی ملزمان محمد دین کرد اور علی گل جتک کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 32اینڈورائڈ موبائل اور ایک لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے ڈیرہ اللہ یار میں دیگر کارروائیوں کے دوران چھینی گئی تین موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں ایس ایس پی سردار حسن خان موسی خیل نے پولیس ٹیم کے لیے پچاس ہزار روپے نقد انعام اور تعارفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں