ہرنائی روڈ کی تعمیرمیں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، پشتونخوا میپ

کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کچھ ہرنائی روڈ کی ناقص تعمیر،غلط اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے اور نہ ہی کام کی دیکھ بھال کا عملہ موقع پر موجود ہوتا ہے جس سے عوام اور کام کے جاننے والے شکایت کرسکیں۔ پشتونخوامیپ اس سڑک کی ناقص تعمیر،غیر معیاری میٹریل اور سرکاری عملے کی عدم توجہی اور غیر ذمہ داری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کام کی نگرانی اور ناقص تعمیر اور غیر معیاری میٹریل کا فوری سدباب کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2017سے منظور شدہ روڈ کو نااہل زر اور زور سے منتخب کردہ صوبے کے سب سے کرپٹ ایم پی اے صوبائی وزیر کی آشر باد سے اسے وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکالا گیا تھا، ہائیکورٹ نے رٹ پٹشین پر اسے دوبارہ بحال کرنے اور ٹینڈرنگ کا حکم دیا تھا لیکن اب کا م شروع کیا گیا ہے وہ غیر معیاری انتہائی ناقص ہے اور 40سے 50ٹن تک کوئلہ لانے والے ٹرک کے چلنے سے بہت جلد کھنڈرات میں تبدیل ہوجائیگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس روڈ پر چلنے والے ٹرک لوڈ کے وزن کے مطابق سڑک کی کمپکشن لازمی ہے اوراگرکمپکشن 15ٹن کی ہو اور ٹرک 50ٹن کوئلہ اور سنگ مرمر لوڈ پرگزرتے ہو تو چند ہفتوں میں سڑک کھنڈرات میں نظر آئیگا۔ پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ورک آرڈر کے تحت تمام کام معیاری ہو بصورت دیگر پارٹی علاقے کے عوام کی مدد سے سخت احتجا ج پر مجبور ہوگی جس کی تمام ذمہ داری روڈ انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں