نور محمد دمڑسے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

کوئٹہ:سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑسے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ،رکن صوبائی اسمبلی اضغر خان ترین،شامل تھے۔  وزیر خزانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی متحد ہے۔کبھی کسی سے نہ انصافی کی نہ کریں گے۔ہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دعوے زیادہ کیے اورکام کم کئے۔ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبہ اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔ہماری حکومت نے 3 برس کے دوران عوامی فلاح کے بے شمار پراجیکٹس شروع کئے ہیں اور مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں