بحرین نے دس سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے پہلے سفیر کاتقرر کردیا

منامہ :بحرین نے دس سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے پہلے سفیر کاتقرر کردیا۔بحرین نے 2011 میں عوامی احتجاجی مظاہروں کے خلاف صدر بشارالاسد کی حکومت کے خونیں کریک ڈاؤن کے ردعمل میں شام سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے اور اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وحیدمبارک سیار کودمشق میں نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے اور ان کا تقرر مشرقِ اوسط میں سفارتی تبدیلی کا آئینہ دارہے کیونکہ بیشترعرب ممالک اب شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات بحال کررہے ہیں۔بحرین کا کہنا تھا کہ اس کا دمشق میں سفارت خانہ اورمنامہ میں شام کا سفارتی مشن کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں