گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایکشن،3ٹرالرز ضبط، 40افراد کو گرفتار کرلیا گیا
گوادر:بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز نے بلوچستان کے سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کپڑ، گوادر اور پشوکان میں غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف کیا گیا،حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کی تلاشی لی گئی جبکہ پسنی میں بھی غیر قانونی جال استعمال کرنے پر 3ٹرالرز ضبط اور 40افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


