حماس کے سینئر رہنما خالد مشعل بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک تنظیم کے سربراہ خالد مشعل کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔ اس سے حماس کے سینئر رہ نما کا کرونا میں مبتلا ایک شخص کے ساتھ اختلاط ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا کہ خالدمشعل پر کرونا کی علامات معمولی طور پر ظاہر ہوئی ہیں۔ وہ گھر میں تنہائی اختیار کر کے اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔فلسطینی میڈیا نے حماس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مشعل کی حالت ٹھیک ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 2019 کے اواخر میں چین میں کرونا وائرس کے نمودار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 5,441,446 افراد اس وبا کی لپیٹ میں آ کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔امریکا 826,064 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب برازیل، بھارت اور روس کا نمبر ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اموات کی حقیقی تعداد اعلان شدہ تعداد سے دو یا تین گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں