کوئٹہ،گیس لیکج سے دھماکہ 5 افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں گیس کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا بلیلی میں واقع گھر کے اندر گیس لیک ہونے سے ہوا۔ جس سے گھر میں موجود 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کا دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں