اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچا دیا ہے، ضیاء لانگو

کوئٹہ : صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے کہا ئے کہ ضلع قلات کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچا دیا ہے ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر اب رکنے والا نہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ نے اپنے آفس میں قلات اور خالق آباد سے آے ہوے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوے کیا۔صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے وفود سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ قلات خالق آباد میں کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں کہ جہاں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری نا ہو اپنے حلقے کے کسی بھی علاقے کو ایک دوسرے پر فوقیت نہیں دی ہے ہر علاقے کو میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے دییے ہیں اپنے حلقے میں کسی بھی علاقے کو مخصوص نہیں رکھا صوبائی مشیر داخلہ نے مذید کہا کہ روز اول سے ہماری یہ کوشش رہی ہے اپنے حلقے کے کسی بھی علاقے کو نظر انداذ نا کریں ہم نے اپنے حلقے میں یہ فرق ہی بلکل ختم کر دی ہے کہ صرف چند مخصوص علاقوں کو ترقی دیں باقی کو سیاسی اختلاف کی وجہ سے نظر انداذ کریں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں وہ قلات کے عوام کے سامنے ہیں جتنے ترقیاتی منصوبے اس سال اور آنے والے پی ایس ڈی پی میں رکھے ہیں ان کے مکمل ہونے سے قلات اور خالق آباد کا نقشہ ہی بدل دیگا صوبائی مشیر داخلہ و قباہلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے نے کہا کہ قلات کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں انھیں خالی خولی نعرے لگانے والوں اور اپنے مخصوص ٹولے کو نوازنے والوں کا اچھی طرح پتہ چل گیا ہے عوام اب صرف ترقیاتی کام چاہتی ہے اور وہ ترقیاتی منصوبے ہماری حکومت میں عوام کو مل رہی ہیں انشائاللہ یہ ترقی اب رکنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں