میرا بس چلے تو ہر ہفتے ایک بچےکو جنم دوں، اسرائیلی اداکارہ
اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ نے بچوں کی پیدائش سے متعلق ایک غیر روایتی بیان دیا ہے۔گال گیڈوٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کی خوشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچے جنم دینا پسند ہے، اگر میرا بس چلے تو میں ہر ہفتے ایک بچے کو جنم دوں۔اداکارہ نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کیا کہ وہ بچے کو جنم دینے کیلئے بذریعہ انجیکشن کمر سے نچلے حصے کو سن (بے حس) کرواتی ہیں جس کی وجہ سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ بچے کو جنم دیتے وقت آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی کو زندگی دے رہے ہیں ، یہ بہترین ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب آپ ماں بن جاتی ہیں تو سیٹ پر شوٹنگ کے دوران آپ ایک پتنگ کی طرح اُڑ رہی ہوتی ہیں لیکن جب گھر جاتی ہیں تو بحیثیت ماں آپ کو اصل کام کرنا ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments


