لسبیلہ،گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق، دو افراد زخمی

لسبیلہ:لسبیلہ کے قریب گھر کی چھت گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔افسوس ناک واقعہ اوتھل کے علاقے دیرجا گوٹھ شفیع محمد شاہوک میں پیش آیا جہاں خستہ حال گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر تین بچے جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ بارشوں کے سبب چھتیں گرنے کے تاحال کئی واقعات پیش آ چکے ہیں، چند روز قبل قصور میں چھتیں گرنے کے دو واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ملک میں سرما بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محمکہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں