پاکستان بیرونی طور پر تنہائی کا شکار ہے، پیپلزپارٹی بلوچستان
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی میڈیا کوارڈینیٹر کرن بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی طور پر تنہائی کا شکار ہے منی بجٹ ہم پر مسلط کیا گیا ہے، جب سے حکومت آئی پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر نقصان ہوا، لوگوں سے چھت چھین لی گئی ہے، مہنگائی عروج پر ہے، ٹیکس میں اضافہ کیاجارہا ہے جو چیزیں سستی تھیں ان پر ٹیکس لگایا جارہا ہے، عوام پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھے گا، مہنگائی کی حد کے بعد نیا ڈارمہ شروع کیا گیا ہے،عمران خان کہہ رہے ہیں کہ کہیں مہنگائی نہیں ہے، کسانوں کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، یوریا کھاد کا مسئلہ ہے، خدشہ ہے کھاد کے بحران سے گندم نہیں ہوگی پاکستان میں، کسان سراپا احتجاج ہیں، ملک کو نئے سیٹ اپ کی ضروت ہے، عوام کے مسائل سمجھنے والے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پی پی مزید انتظار نہیں کر سکتی ہم اہنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس نااہل حکومت سے چھٹکارادلا کر رہیں گے۔


