چیف سیکرٹری بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے، الیکشن کمیشن

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کے ممبران کے تبادلوں کے معاملے پر چیف الیکسن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف سیکرٹری بلوچستان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر الیکسن کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے گریز کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں