تربت میں حالیہ بارشوں نے حکومتی تمام ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا

تربت:موجودہ دور میں جہاں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کا دعوی کیاجارہاہے مگر دوسری جانب بلوچستان کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی ٹو رودبن مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے روڈ مزید سفر کے قابل نہیں ہے،روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثات میں بھی آئے روز اضافہ ہورہاہے مزکورہ روڈ کو گزشتہ 16 سال قبل مرمت کرکے بلیک ٹاپ کیاگیاتھا اب یہ روڑ ٹوٹ کر مرمت کے منتظرہیں،گومازی تا رودبن مین روڈ دس چھوٹے بڑئے دیہاتوں جن میں بارڈری علاقہ اسپی کہن،گومازی،ملانٹ، بوستان،کسانو،پلاآباد، کوہاڈ، ھشک آباد،رودبن کو آپس میں ملا کر تمپ اور تربت سے جا ملاتا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ موجودہ اور سابقہ وزرا کی توجہ اس جانب بھی مبزول کروایا گیامگر وزرا کے وعدہ وفا بھی نہ ہوسکے عوام کا مزید کہنا تھا کہ مزکورہ بلیک ٹاپ کو ہٹاکر گریڈنگ کرکے روڈ کو کچے راستہ میں تبدیل کردیاجائے بہتر رہے گا تب تک مکمل سڑک بن جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آسکے اور ہم اس ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ کے سفری مشکلات سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں