وفاقی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، جعفر مندوخیل

کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اب جانے والی ہے اگر ملک کے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے تو سلیکٹڈ حکومت نہ منی بجٹ کو پاس کرسکتی ہے اورنا ہی اپنی حکومت بچاسکتی ہے، وفاقی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے بلوچستان میں ڈاکٹروں پر تشدد قابل مذمت اقدام ہے حکومت کو چاہئے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیگزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سے منی بجٹ پاس کرانا تمام سیاسی جماعتوں کیلئے المیہ ہوگا کیونکہ یہ براہ راست غریب عوام پر حملہ ہے وفاقی حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے ایسے ماحول پیدا کررہی ہے بلکہ وہ آئی ایم ایف کو ریلیف دینے کیلئے سب کچھ کرنے کا تیار ہے اس وقت ملک میں جو مہنگائی چل رہی ہے اس کے تمام تر ذمہ داری عمران نیازی اور ان کی ٹیم ہے وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں فوری طور پر منی بجٹ پاس کرانے سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور اگر منی بجٹ کو پارلیمنٹ سے پاس ہوا تو اتحادیوں پر بھی اس کی ذمہ داری عائد ہوگیانہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ اتحادی جماعتیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں انہوں نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے ڈاکٹروں پر تشدد اور ان کے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ایسے حالات پیدا نہ کریں جس سے براہ راست غریب عوام متاثر ہو ڈاکٹروں سے فوری طو رپر مذاکرات کریں اور ڈاکٹروں نے جس طریقے سے ایمرجنسی سے بائیکاٹ ختم کرنے کا جو اعلان کیا وہ خوش آئند اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں