ویرات کوہلی نے ٹیسٹ قیادت سے بھی استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی :جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوران ذلت آمیز شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔خیال رہے بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ سے قبل ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا تھا۔ویرات کوہلی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کپتانی کی، ہرچیزکے اختتام کا وقت آتا ہے، میری کپتانی کے اختتام کا وقت بھی آ گیا ہے، روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روی شاستر سمیت دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھارتی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 2-1 سے فتح حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں