نواز شریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دیں گے، طلال چوہدری
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جتنا مرضی تڑپیں، اب نواز شریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دیں گے، اتوار کو معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ملکی حالات دیکھیں، نہ غریب کی روٹی ہے نہ پاکستان کی عزت،طلال چوہدری نے کہا کہ جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نواز شریف کے پاؤں میں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ان سے حکومت چلتی نہیں مگر زبان بہت چلتی ہے۔
Load/Hide Comments


