حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے،مولانا عبدالواسع

کو ئٹہ:جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے اگر سلیکٹڈ حکمرانوں نے کوئی غیر آئینی قدم اٹھایا یا صدارتی نظام لانے کی کوشش کی تو جمعیت علما اسلام ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی پی ڈی ایم جلد ہی حکومت کے خاتمے کے تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرکے حکمرانوں کو گھر بھیجے گی۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے عہدیداران و ممبران سمیت مختلف وفود کے شرکا ء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مو لانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ اس وقت جا ن بوجھ کر وفا قی دارلحکومت اسلام آباد میں ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں جس سے حکمران اپنی نااہلی چھپانے اور ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے بعد راہ فرا ر ڈھونڈ سکے اسی لئے تو صدارتی نظام لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کا راستہ ہم روکیں گے کیونکہ جب تک ان نااہل حکمرانوں کو عوام خود سزانہیں دے گی اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کے بغیرحکومت گراکردکھائیں گے آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں یہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کا شوشہ ہے ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری طریقے استعمال کریں گے عدم اعتماد کے بغیر حکومت گرا کر دکھا ئیں گے آئی ایم ایف سے عوام دشمن ڈیل کی گئی ہے اقتدار میں آکر نئے سرے سے معاہدہ کریں گے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک ترمیمی بل سے ملک کے جوہری پروگرام کو خطرہ ہے حکومت کوفوری ہٹانا عوامی مفاد میں ضروری ہے عوام کے مطالبے پر 23مارچ کو لانگ مارچ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں