شاہ نورانی سے کراچی جانے والی تیز رمسافر بردار کوچ کھائی جاگری ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی

لسبیلہ:شاہ نورانی سے کراچی جانے والی تیز رمسافر بردار کوچ کھائی جاگری ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فارغ کردیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق منگل کے روز شاہ نورانی سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر براد کوچ محبت فقیر لاہوت کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 1ایک خاتو ں سمیت 6افراد جن میں عبدالعزیز ولد نبی بخش،محمد علی ولد میر محمد،الٰہی بخش ولد لعل محمد،خدابخش ولد محمد رمضان،جاوید احمد ولد حفیظ شامل تھے ہیں کو چوٹیں آئیں اورزخمیوں کو فوری طور پر متاثرہ گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے فارغ کردیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی حادثے کے تمام زخمی شاہ نورانی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں