وزیر اعلیٰ کے ہدایت پر واشک کے تمام لیویز چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں

واشک:وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حکم کے مطابق ضلع واشک کے تمام لیویز چیک پوسٹوں پر قائم جیک پوسٹس کے کمروں اور گارڈز رومز کو گر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حکم کے مطابق رخشاں ڈویژن کے کسی بھی ضلع میں لیویز کا چیک پوسٹ نہیں ہونا چاہئے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر واشک یونس سنجرانی نے ضلع بھر کے تمام لیویز چیک پوسٹس کو ختم کرکے چیک پوسٹوں پر قائم کمروں اور گارڈز رومز کو بھی مسمار کرکے گرا دیا ہے اب ضلع واشک میں لیویز کا کوئی بھی جیک پوسٹ موجود ہی نہیں ہے ضلع بھر کے تمام لیویز چیک پوسٹس ختم کردئیے گئے ہیں لیویز چیک پوسٹوں پر قائم چیک پوسٹس کو مسمار کرکے گرا دیا گیا ہے اب لیویز چیک پوسٹس کا ضلع بھر میں وجود ہی نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں