محدود وسائل میں رہ کر صوبے بھر میں ترقیاتی کام کررہے ہیں،سردار عبدالرحمن کھیتران

کوہلو: محدود وسائل میں رہ کر صوبے بھر میں ترقیاتی کام کررہے ہیں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جھال بچھادیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمن کھیتران نے کوہلو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں موجودہ حکومت محدود وسائل میں ترقیاتی کاموں میں مصروف عمل ہے بلوچستان کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے کہ جس کی منزل خوشحال پرامن ایک ترقی یافتہ صوبہ ہو صوبے بھر میں سڑکوں کی جال بچھادیا ہے موجودہ حکومت کرپشن کے خلاف اور عملی طور پر ترقی کے حوالے سے کوشاں ہے ان کا کہنا تھا بلوچستان میں پہلی مرتبہ رکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی موجودہ حکومت عوام کی ہر مشکل کو سمجھ سکتی ہے عوامی مسائل حل کرنے اور ان کے دہلیز پر تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پانی،صحت،بجلی و دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے کئی پر بھی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے عوام جھوٹی تسلیاں دینے والوں کو حکومتوں مسترد کرچکی ہے اب عملی طور پر کام کرنا ہوگا جو ماضی میں چلانے والے حکومتوں کے بس میں نہیں ہے چند عناصر ترقی کے خلاف ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گاعوام کو چاہئے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعان کریں اور ایسے عناصر کی نشاندھی کرے جو ترقی کے خلاف ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی دورازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں