وفاقی حکومت مشکل کی ہر گھڑی میں اہلیان بلوچستان کے ساتھ ہے، ڈاکٹر عارف علوی

گوادر:ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ گوادر کے موقع پر ملاقات کی گوادر کے عوام کو درپیش مسائل اور حالیہ بارشوں سے ساحلی پٹی پر ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت سے آگاہ کیا رکن قومی اسمبلی نے صدر مملکت کو ضلع گوادر کے عوام کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شہری اور دیہی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور متاثرین کے نقصانات کی فوری ازالہ کے لئے خصوصی پیکیج کا مطالبہ کیا۔صدرمملکت نے ایم این اے کو یقین دہانی کراء کہ وفاقی حکومت مشکل کی ہرگھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات میں تیزی لاء جائیگی۔درایں اثناء ا یم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے گوادر آمد کے موقع پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں جس طرح لسبیلہ میرا گھر اسی طرح ضلع گوادر بھی میرا دوسرا گھر ہے۔ ضلع گوادر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پہلے بھی میں نے کردار اداکیا تھا اور اب بھی اداکرونگا۔ ایم این اے نے عوامی وفود اور ماہیگیر نمائندوں کو یقین دلایا کہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع گوادر کے شہری اور دیہی علاقوں کنڈا سول وغیرہ میں لوگوں کے املاک گھر اور بندات کے نقصان کے ازالہ کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں متاثرین کے نقصانات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے قبل ازیں رکن قومی اسمبلی کے دورہ گوادر کے موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء اشرف حسین، ماہیگیر سیکریٹری آدم قادربخش اور فیض نگوری سمیت دیگر سے بھی ضلعی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں